(ما نیٹر نگ ڈیسک)اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا معاملہ،مظفر گڑھ کی لیڈی سب انسپکٹر کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق چونکا دینےوالا انکشاف۔لیڈی سب انسپکٹرنے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو جھوٹا قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے لیڈی پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ خاتون ایس آئی کامزید کہنا ہےکہ ویڈیو تھانہ سٹی کے اندرکی ہے، جتنی بھی پولیس افسر ہیں وہ گاؤن استعمال کرتی ہیں لہٰذا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے
یا د رہے کہ سو شل میڈیا پر سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں تھانہ سٹی کے باہر کھڑی ملزم کی کار میں ایک خاتون کو بیٹھتے دیکھا گیا تھا۔ 5 ستمبر کو مظفر گڑھ میں لیڈی پولیس سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبر سامنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ادا کا ر اکشے کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی
پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھیں کہ کار سوار ملزم نے انہیں اغوا کیا اور چمن بائی پاس کے قریب ایک باغ میں لے جاکر زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔ملزم نے لیڈی سب انسپکٹر پر تشدد بھی کیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کر کے تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔