(24نیوز )افغان طالبان کی اعلان کردہ نئی عبوری حکومت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
واضحرہے کہ ملا محمد حسن اخوند نئے عبوری وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم مقرر کیے گئے تھے۔ملا محمد یعقوب مجاہد وزیر دفاع، سراج الدین حقانی وزیر داخلہ اور ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے۔ملا خیرللہ خیرخواہ وزیر اطلاعات و ثقافت اور ذبیح للہ مجاہد ان کے نائب ہیں۔ ملا عبدالحق وثیق انٹیلی جینس امور اور قاری فصیح الدین سکیورٹی امور کے سربراہ ہیں۔
ادھرامریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا بہت آگے کی بات ہے۔امریکہ ایسی طالبان کی حکومت کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کا ترکی کے بیوٹی سیلون میں مساج ۔۔ ویڈیو ز وائرل