میڈیکل کا لج کے انٹری ٹیسٹ کو ما فیا کے ہاتھوں ہیک کئے جا نے کا انکشاف

Sep 08, 2021 | 22:59:PM

(24نیوز)پی ایم سی نے ایم بی بی ایس میں انٹری ٹیسٹ کیلئےاین ایل ای ،پی ایم ڈی  ٹیسٹ میں ما فیا کی کر پشن کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج کے انٹر ی ٹیسٹ کی ہیکنگ سامنے آئی ہے ۔ایک نامور ڈاکٹر نے نجی چینل کو بتایا کہ پی ایم سی کے ممبران اور دیگر  پر مشتمل یہ ریکٹ پیسہ کمانے کی کوشش میں ہے۔ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ آن لائن امتحان طلباء کو  آسانی فراہم کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے جنہوں نے دھوکہ دہی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان امیدواروں کے لیے آسان سوالات کی درجہ بندی کی گئی  جو امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے مافیا والوں سے مک مکا کرتے ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کو پریشانی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اغوا کے بعد مبینہ زیادتی ۔۔ لیڈی سب انسپکٹر کا وائرل ویڈیو سے متعلق چونکا دینےوالا انکشاف

یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ایک پرائیویٹ فرم ، جس میں پی ایم سی کے ممبرز اس کے شیئر ہولڈرز ہیں ، کو امتحان کا اختیار دیا گیا ہے ۔امیدواروں کے پاس دوبارہ چیکنگ کا آپشن نہیں چھوڑا گیا ہے۔NLE اور PMC کئی مہینوں سے زیر التوا ہیں۔ منیجرز پر بدعنوانی کے کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔پچھلے مہینے طلباء کا ایک گروپ  امتحانات کے شیڈول کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔

 جب پولیس نے ایک ہفتہ قبل این ایل ای کے خلاف مظاہرے کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو اس دوران مبینہ طور پر  ایک درجن سے زائد میڈیکل طلباء زخمی ہوئے۔پولیس لاہور کی  برکت مارکیٹ میں ایک امتحانی مرکز کے سامنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور کالی مرچیں بھی پھینکتی  رہی۔

مزیدخبریں