نائن الیون۔۔۔افغانسستان کی نئی کابینہ 11 ستمبر  کو حلف اٹھائے گی

Sep 08, 2021 | 23:34:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)نائن الیون کی یاد۔۔۔ طالبان  کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی کابینہ 11 ستمبر کو  اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔

امارات اسلامی  اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامی نے نئی حکومت کی حلف برداری کیلئے 11 ستمبر کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملا عمر کے بیٹے اور افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی تصویر سامنے آ گئی

یاد رہے کہ11 ستمبر کو امریکہ پر حملوں کے 20 سال مکمل ہو جائیں گے. امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کرتے ہوئے پہلے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کر دیا تھا۔افغانستان پر امریکی حملے کے بعد دسمبر  2001 میں طالبان کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔

امارت اسلامی نے نئی حکومت کی تقریب حلف برداری کے لیے 11 ستمبر اعلان کردیا ☝

— امارتِ اسلامی اردو (@EmartIslamiUrdu) September 8, 2021

مزیدخبریں