بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقبول ہوگا: حسن مرتضیٰ

Sep 08, 2022 | 08:56:AM

(ویب ڈیسک) جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقبول ہوگا، حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری ہونا چاہئے۔

سید حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب نے مہنگائی کو قابو سے باہر کر دیا ہے، ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ساڑھے تین کروڑ سیلاب متاثرین سنگین مصائب کا شکار ہیں، ان حالات میں حکومت سبزیوں، پھلوں، اجناس اور بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرے، کسانوں کو ریلیف دے کر اجناس کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کی طرف توجہ دے، آئی ایم ایف پر انحصار ختم کرنے کےلئے قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے، قوم نے اپنی بساط سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اب اشرفیہ کی باری ہے۔

مزیدخبریں