عمران خان بتائیں کہ پاکستان آرمی میں کب میرٹ پر تقرریاں نہیں ہوئیں ؟ خواجہ آصف

Sep 08, 2022 | 09:32:AM
وزیر دفاع خواجہ آصف ن کہا ہے کہ ایک دو کے علاوہ پاک فوج میں تمام تقرر وتبادلے میرٹ پر ہوئے، عمران خان بتائیں کہ پاکستان آرمی میں کب میرٹ پر تقرریاں نہیں ہوئیں ؟۔
کیپشن: وفاقی وزیر خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف ن کہا ہے کہ ایک دو کے علاوہ پاک فوج میں تمام تقرر وتبادلے میرٹ پر ہوئے، عمران خان بتائیں کہ پاکستان آرمی میں کب میرٹ پر تقرریاں نہیں ہوئیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقبول ہوگا: حسن مرتضیٰ

 وفاقی وزیر خواجہ آصف نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی قیادت کی جانب سے سینئر ترین افسروں میں سے جو بھی چار یا پانچ نام آتے ہیں، وزیراعظم اپنی مشاورت سے آرمی چیف، نیول چیف یا ایئر چیف تعینات کر دیتے ہیں، آج جبکہ اقتدار نہیں رہا تو عمران خان افواج پاکستان کی پوری قیادت پر حملہ کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر آنے والی عسکری قیادت سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر نہیں لگے گی کہ ان سب چیزوں کا حساب ہوگا، ان پر ہاتھ تب ڈالیں گے جب ہمارے پاس پکے ثبوت اور مضبوط شواہد ہونگے، توشہ خانہ سے متعلق تحیققات کی سفارش بھیج دی ہے، 18 کروڑ پاؤنڈ کے معاملے پر انکوائری مکمل کرلی ہے، نیب نے اس کا نوٹس بھی لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے اپنے بیان کی وضاحت دینے کی کوشش کی اور نئے معافی و مطالب دینے کی کوشش کی، عمران خان ایسے بیانات سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت دے رہے ہیں۔