پاکستان سے شکست، افغان شائقین کا ہنگامہ، پاکستانی مداحوں کو کرسیاں دے ماریں

Sep 08, 2022 | 10:41:AM
پاکستان سے شکست، افغان شائقین کا ہنگامہ، پاکستانی مداحوں کو کرسیاں دے ماریں
کیپشن: فوٹو سکرین گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغانستان کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے شعیب اختر نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب اٖفغانی شائقین ماضی میں بھی کرچکے ہیں لیکن کھیل کو کھیل سمجھ کرہی کھیلنا چاہیئے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیاء کپ کے کل کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔ میچ کے دوران آصف علی اور افغان باؤلر فرید احمد کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان باؤلر سے تلخ کلامی، آصف علی پر جرمانے کا خدشہ