امریکا پاکستان کو اہم جنگی آلات دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہونے لگے ،امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے آلات کی فراہمی کی منظوری دے دی ۔
امريکی محکمہ خارجہ نے پینتالیس کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے آلات مل سکیں گے ، طیاروں کے آلات اور مرمت کیلئے یہ ٹھیکہ امریکی کمپنی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔
جاری رپورٹ میں امریکا کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی مرمت کے معاہدے سے علاقائی طاقت کے توازن کو فرق نہیں پڑے گا۔امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دی ہے جس کے بعد کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں : سب تدبیریں ناکام ،منچھر جھیل کا پانی دریا میں جانے کے بجائے الٹا بہنے لگا
پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ پاکستان ایئر فورس کے ایف 16 فلیٹ کی معاونت کی جا سکے اور اس حوالے سے مزید عوامل بھی شامل کیے جا سکیں۔ جولائی 2019 میں امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا، اور یہ سلسلہ اس سے پہلے بھی ایسے ہی جاری تھا۔
ضرور پڑھیں :
واضح رہے کہ امریکا سے پاکستان کو ملنے والے ایف 16 طیاروں کے پروگرام کا آغاز سال 1981 میں ہوا تھا جب افغانستان میں سویت یونین نے مداخلت کی تھی۔
یاد رہے کہ کارگل جنگ کے دوران پاکستانی ایئر فورس کو پوری طرح فعال نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم سال 2019 میں انڈین ایئر فورس کی بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کے دوران پاکستان ایئر فورس نے انڈین ‘مِگ’ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد پاکستان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایف 16 طیارہ استعمال کیا تھا۔