سیلابی صورتحال،چودھری شجاعت نےسکیورٹی واپس کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنی سکیورٹی پر مامور رینجرز اور پولیس سکواڈ کو ہٹا دیا ۔
چودھری شجاعت نے اپنی سکیورٹی ہٹانے کی وجہ سیلاب سے پھیلنے والی تباہی بتائی ہے،سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر متاثرین کی امداد و بحالی کے کام کریں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل جل کر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے بری خبر