ڈالر پھر مہنگا،روپیہ کمزور ہونے لگا

Sep 08, 2022 | 12:46:PM

(24نیوز) ڈالر نے پھر اڑان بھرلی،روپیہ کمزور ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر مزید58 پیسے مہنگا ہوگیا،ڈالر 223.42روپے سے بڑھ کر 224 میں پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہونے کے بعد اب پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے اور پاکستانی روپیہ پھر زوال پذیر ہے،کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

 پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41920 ہو گیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں: گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے بری خبر
 

مزیدخبریں