(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جلاؤ گھیراؤ کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین میرے ساتھ رابطے میں ہیں، خیبر پختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہو رہی ہے اور جلد مزید حقائق بتاؤں گا۔
پشاور کے حلقہ پی کے 72 سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے کہا کہ وہ پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے جبکہ عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے۔
دوسری جانب محمد فہیم کے پارٹی کے علیحدگی کے اعلان کے بعد اس معاملے پر پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان نے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا۔