(ویب ڈیسک)ماہر تعلیم اور سیاست دان حنیدلاکھانی جمعرات کو ڈینگی بخار کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔
حنیدلاکھانی سیاست دان ،ماہرتعلیم اورنجی یونیورسٹی کےمالک تھے،مرحوم حنید لاکھانی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ ڈینگی وائرس کے باعث گزشتہ رات سے وینٹیلیٹر پر تھےلیکن وہ جانبر نہ ہو سکے،حنید لاکھانی کے انتقال کی خبر کے بعد صدر پاکستان سمیت متعدد ماہرین تعلیم اور سیاست دانوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسجد صہیم خیابان راحت میں ادا کی جائےگی۔