اب کورونا کا پتہ لگائیں اپنے موبائل سے، نئی ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیدرلینڈ کی ماسٹرچٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو آپ کی آواز سے COVID-19 کا پتہ لگا سکتی ہے۔
کوروناانفیکشن کی اہم علامات میں سے ایک سانس کی نالی میں سوزش ہے، جو عام طور پر مریض کی آواز میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔نیدرلینڈ کی ماسٹرچٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو آپ کی آواز سے COVID-19 کا پتہ لگا سکتی ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے لوگوں کی آوازوں میں انفیکشن کا پتہ زیادہ درست طریقے سے لگا سکتی ہے۔
اس ایپ کو COVID-19 ساؤنڈز ایپ کہا جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے 89% سے زیادہ درست رزلٹ لیا جا سکتا ہے جو کسی بھی اور اینٹیجن ٹیسٹ سے زیادہ ہے۔
The researchers used data from the University of Cambridge's crowd-sourcing COVID-19 Sounds App, which contains 893 audio samples from 4,352 healthy and unhealthy participants, 308 of whom had tested positive for COVID-19. #COVID19 pic.twitter.com/B63xtEPZGp
— Afrah Shah (@afrahshah1) September 6, 2022
واضح رہے کہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور کے ساتھ ساتھ ایپل کے ایپ اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔