برطانوی ہائی کمشنر کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےسٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا اور عملہ کے کام کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر جمعرات کو سٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس لاہور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف دفاتر اور اسٹوڈیوز کا دورہ کیا اور عملے کے نظم و ضبط اور کام کی تعریف کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے نیوز اسٹوڈیوز، نیوز روم، اسائنمنٹ ڈیسک، کاپی ڈیسک اور ماسٹر کنٹرول روم کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور کہا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کر کے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے، آج میرے لیے ایک شاندار اور یادگار دن ہے۔
انہوں نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی مختلف شہروں میں بہترین کوریج کو سراہا اور سٹی نیوز نیٹ ورک کےسینئر صحافی سلیم بخاری کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔
Aap ki mehmaan nawazi ka bohat shukria @24NewsHD. Was a pleasure after interview with @Salimbokhari to tour newsrooms & witness the saqafat of sahafat. Media is the 4th pillar of democracy and ???????? is committed to press freedom #EkSaath pic.twitter.com/9ynkQIIopa
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 8, 2022