بھارتی سورما شکایتوں پر اُتر آئے

Sep 08, 2022 | 16:02:PM
بھارتی سورما شکایتوں پر اُتر آئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ میں گزشتہ اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے میچ ریفری کو ایک شکایت جمع کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا فوکس اور مومینٹم منفی انداز میں متاثر ہوا۔

خیال رہے کہ ایشیاء کپ سپرفور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ اس میچ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے تاہم محمد رضوان نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی جبکہ اس دوران فزیو اور باہر سے کھلاڑی محمد رضوان کے پاس آتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: محمد آصف پر کتنے میچزکی پابندی لگ سکتی ہے؟