پہلی نظر کی محبت صرف افسانوی باتیں ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پہلی نظر میں محبت کا ہونا صرف افسانوی باتیں ہیں کیوں کہ تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ کسی شخص کے لیے رومانوی جذبے کو امُڈنے کے لیے کم سے کم تقریباً دو منٹ کی بات چیت کا ہونا ضروری ہے۔برطانوی محققین کی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر اگر کسی سے بھی صرف چار منٹ کی مختصر گفتگو کی جائے تو انہیں جاننے میں مدد دیتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ لوگ بہت جلد دوسروں کے حوالے سے اندازہ لگا کر ان کے حوالے سے ایک تاثر قائم کرلیتے ہیں۔
کسی شخص کے لیے رومانوی جذبات بیدار ہونے میں کم سے کم تقریباً دو منٹ کی بات چیت ضروری ہے جبکہ صرف چار منٹ کی گفتگو دوسروں پر اچھا تاثر ڈالتی ہے اور لوگوں کو جاننے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔اس مطالعے کے لیے محققین نے مختلف ان جان لوگوں سے آن لائن گفتگو کی، اس مشاہدے سے انہوں نے محسوس کیا کہ مختلف افراد کے مزاج ان کے شرمیلے پن یا پھر باتوں اور سماجی رابطوں کے شوقین رویے کے باعث یکسر مختلف تھے۔
پچھلے مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ لوگ مختلف شخصیات سے ذاتی طور پر ملاقات اور بات چیت کے دوران ان کے بارے میں تیزی سے قیاس آرائیاں کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران 168 شرکاء نے حصہ کیا، اور ایک دوسرے کے ساتھ چار منٹ کی گفتگو کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات لکھے۔پھر انہیں اس شخص کے ساتھ اسٹریٹجک گیم کھیلنے کی ہدایت کی گئی۔
مطالعہ کرنے کی خاطر موازنہ کرنے کے لیے انہیں دیگر 170 شرکاء کے ساتھ بھی اسٹریٹجک گیمز کھیلنے کا کہا گیا جن سے انہوں نے پہلے کبھی کوئی بات نہیں کی تھی۔
مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو افراد گیمز سے قبل ایک دوسرے سے بات چیت کرچکے تھے انہوں نے ایک تاثر قائم کرلیا تھا جس کے باعث ان کے کھیل کی حکمت عملی متاثر ہوئی۔ایک کھیل کے دوران شرکاء نے ان افراد کے ساتھ، جو ایک سے باتیں کرنے اور سماجی رابطوں کے شوقین تھے، باہمی تعاون کا رویہ اختیار کیا۔