ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا ہو: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا ہو، مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف کیا ہے، مجھے تو آج آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا: عمران خان ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
اسلام آباد ہایکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا ہو، مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف کیا ہے، مجھے تو آج آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے، رات میچ دیکھنے کیلئے وقت نہیں تھا، تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے۔
صحافی نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے سوال کیا کہ حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہی ہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ بڑی دیر سے کوشش کر رہی ہے، اگر جیل چلا گیا تو اور خطرناک ہو جاوں گا۔