محکمہ بلدیات کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری محکمہ خزانہ کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ بلدیات کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوادی گئی ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافہ کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی گئی ، محکمہ بلدیات کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا، جس پر 8 ارب روپے سالانہ خرچہ آئے گا۔
محکمہ بلدیات کے ملازمین کی تنخواہ بڑھنے سے ان کی تنخواہ دیگر محکموں کے برابر آجائے گی،محکمہ بلدیات کے ملازمین کو 15 فی صد ڈسپیریٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے منظوری کے بعد سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا