(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا،ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں بات کی گئی، مجھے موقع نہیں دیا گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اپنے دور میں کسی کے خلاف سیاسی کیس یا گرفتاریاں نہیں کیں، کچھ کیس تھے جن کا بعد میں پتہ چلتا تھا کہ ایسا ہوا ہے، میں نے اپنے دور میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں کہ ملک کس طرف جا رہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ جو مرضی کر لیں الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہونگے ۔
صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی تردید کردی ،ایک سوال ”کیا ان دنوں آپ کی کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جو نواز شریف سے بھی رابطے میں ہو ؟“کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ