عمران نے اپنے جواب میں کہیں بھی معذرت نہیں کی،ماہر قانون شاہ خاور

Sep 08, 2022 | 18:14:PM
ماہر قانون، سابق اٹارنی جنرل، شاہ خاور، عمران خان، غیر مشروط معافی، عدالت کے رحم وکرم، خود کو نہیں چھوڑا،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کاکہناہے کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی یا عدالت کے رحم و کرم پر خود کو نہیں چھوڑا ،اس لئے عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہر قانون شاہ خاور کا کہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے دو جواب جمع کرائے گئے ،عمران خان نے اپنے جواب میں کہیں بھی معذرت نہیں کی تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے دونوں جوابات میں کہا کہ بیان پر افسوس ہے ،عمران خان نے جوابات میں اپنے موقف کے دفاع کرنے کی کوشش کی ۔
شاہ خاور کاکہناتھا کہ لگ رہا تھا غیر مشروط معافی نہیں مانگی گئی تو فردجرم لگے گی ،عمران خان غیر مشروط معافی نہیں مانگتے تو ان کیلئے کیس خطرناک ہے ۔
ماہر قانون نے ماضی کے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیز، طلال چودھری، نہال ہاشمی نے بھی شروع میں بیان کا دفاع کیا،ٹرائل شروع ہونے کے بعد تینوں نے غیر مشروط معافی کئی بار مانگی ،ان کاکہناتھا کہ میری نظر میں عمران خان کو عدالت نے معافی مانگنے کا موقع دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا لیکن موقع نہیں دیا گیا ، عمران خان