عمران خان توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل اشتراوصاف کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ آج بہت کوشش کی گئی کہ نوٹس ڈسچارج ہو جائے،تین گھنٹے کی بغیر وقفے کے کارروائی چلی، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو عدلیہ مخالف بیانات پر افسوس ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ آج بہت کوشش کی گئی کہ نوٹس ڈسچارج ہو جائے،تین گھنٹے کی بغیر وقفے کے کارروائی چلی،ان کا کہناتھا کہ عمران خان پر فردجرم کے بعد ٹرائل چلے گا، وکلا واضح کرتے رہے کہ کس بنیاد پر عمران خان نے بات کی، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو عدلیہ مخالف بیانات پر افسوس ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ کیس جب خلاف ہو جائے تو تب افسوس کااظہار نہیں کرنا ہوتا،آج تین گھنٹے میں عمران خان نے ایک بار بھی ایسا نہیں کہا، عمران خان صرف اپنے موقف کا دفاع کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران نے اپنے جواب میں کہیں بھی معذرت نہیں کی،ماہر قانون شاہ خاور