توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری ، عمران خان 22ستمبر کو دن ڈھائی بجے فرد جرم کیلئے طلب

Sep 08, 2022 | 19:27:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کاجواب مستردکردیا،تحریری حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، عدالت نے کہاکہ مطمئن نہیں کہ عمران خان خود پر لگا توہین کا الزام ہٹانے میں کامیاب رہے، 22 ستمبرکو عمران خان پر فردجرم عائد کی جائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 22 ستمبرکو دن ڈھائی بجے فردجرم کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے 13 حلقو ں میں ضمنی انتخابات ملتوی

مزیدخبریں