شوکت ترین کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ساتھ ساتھ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے گرد بھی گھیرا تنگ پر غور شروع کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور شوکت ترین کے خلاف اقدامات پر غور شروع کردیاگیا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آئینی و قانونی کارروائی پر غور کیا جارہا ہے ۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 406 کے تحت کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے صوبائی وزرائے خزانہ کو وفاقی وزارت خزانہ سے عدم تعاون کا مشورہ دیا۔ وفاقی حکومت سابق وزیر خزانہ کے اس اقدام کو ان کے حلف سے روگردانی قرار دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی