شہباز شریف عمران خان کی لگائی ہوئی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں، مریم نواز

Sep 08, 2022 | 21:41:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے،جس کی قیمت پورا پاکستان ادا کررہاہے، وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیںجو عمران خان نے لگائی ہے، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، اس کی لگائی ہوئی آگ بجھا رہا ہے، شہبازشریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، پھر بھی ہر روز سیلاب زدگان میں موجود رہتا ہے۔
چشتیاں بہاولنگر میںمسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ یہ جتنی گھٹیا گفتگو کرلے اس کا انجام بہت برا ہوگا، کل وہ گالیاں دے کر چلا گیا اپنی کارکردگی بتا کر گیا؟ چشتیاں میں 4 سال کسی منصوبے کی اینٹ تک نہیں لگائی تو کیا بتاتا۔
مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ آج کل فلمیں دکھا دکھا کر ہلکان ہوتا رہتا ہے ، پرانی ویڈیو چلاتا رہتا ہے، فلمیں دکھانی ہیں تو وہ دکھاﺅ جس میں تمہاری بیوی کہہ رہی ہے ہیرے دو، فائل پر دستخط کراﺅ،مریم نواز کاکہناتھا کہ میں تم پر ذاتی حملے نہیں کروں گی سیاسی میدان میں گھر تک چھوڑ کر آﺅں گی،سیاسی میدان میں مریم نواز تمہیں نہیں بخشے گی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ یہ فتنہ بھی نہیں، انتشار بھی نہیں پاکستان کی سب سے بڑی تباہی ہے، حکومت میں ہو تو تباہی، باہر ہو تو تباہی، ملک کی تباہی معیشت کی تباہی، یہ بازاری لوگوں کی طرح جملے کستا ہے شرم نہیں آتی ۔ان کا کہناتھا کہ جس نے گھر کی خواتین کو مال لوٹنے پر رکھا ہو، اس میں کونسی اخلاقیات ہو سکتی ہیں ۔
مریم نواز نے کہاکہ میں نہ کسی کو غدار کہتی ہوں نہ کسی کو سازش کہتی ہوں،مگر یہ کہنے پر مجبور ہوں اس نے کروڑوں روپے ملک دشمن سے لئے،انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے، قیمت پورا پاکستان ادا کررہاہے، وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیںجو عمران خان نے لگائی ہے، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، اس کی لگائی ہوئی آگ بجھا رہا ہے، شہبازشریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، پھر بھی ہر روز سیلاب زدگان میں موجود رہتا ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ نہ عمران خان سیاستدان ہے نہ اس کی جماعت کوئی سیاسی پارٹی ہے،پاکستان تحریک انصاف بدمعاشوں اوراوباشوں کا ٹولہ ہے،عمران خان کی جماعت فارن فنڈنگ سے پاکستان میں آگ لگانے کی سازش کررہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کل اس نے بہت خطرناک بات کی کہ ن لیگ کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ پاکستان کو بنانے اور سنوارنے والی جماعت ہے، یہ سازش کا مہرہ ہے تو اس کو ووٹ دینا ثواب کی بات ہے؟ انہوں نے کہاکہ میری تربیت دھمکی اور غیر اخلاقی بات کرنے کی نہیں ، کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟ تمہارے لئے تو آر ٹی ایس بٹھایا گیا تھا، عمران کا تقرر کرنے کیلئے آر ٹی ایس بند کیا گیا تھا،آرمی چیف کی میرٹ پر تقرری کی بات کرتا ہے ، کیا تمہاری تقرری میرٹ پر ہوئی تھی ؟
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کو اقامے میں سزا دے کر تمہاری تقرری کی گئی ، یہ اداروں کو توہین کا نشانہ بناتا ہے، اس پر ہم اسے معاف نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں