(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔
حلیم عادل شیخ کو اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے دائر مقدمے میں عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا، انہیں 29 اگست کو سینٹرل جیل کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کی رہائی کے موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی جیل کے باہر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ان پر اس وقت 27 سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں اور کئی تو 34 سال پرانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پاس اب لیگل آپشن زیادہ نہیں ہیں ، فیصل چودھری ایڈووکیٹ