(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے چیلنج کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں اور نہ ہی اسے آفت زدہ قرار دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 13 حلقو ں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کااہم اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا، ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال ، رینجرز اور فوج کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کئے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مزیدکہناہے کہ ملک میں 11 ،25 ستمبر اور2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرکئے گئے ہیں، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیاگیا ہے ،ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ این اے 157 ، پی پی 139 ، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور میں بھی ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب ،این اے 237 ، این اے 239 ، این اے 246 ، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی کردیاگیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کے پی میں دہشتگردی، نقل مکانی کے باعث مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں، بہتر حالات ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخوں کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے 13 حلقو ں میں ضمنی انتخابات ملتوی