(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے دوران میچ الجھنے پر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کو سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا۔میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔فرید احمد نے آصف علی کو آوٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا ،سوشل میڈیا پر بھی دونوں کھلاڑیوں کے رویے پرتنقید کی گئی۔
میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ :افغانستان کو ایک اور شکست کا سامنا