زلزلےکےجھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Sep 08, 2023 | 09:56:AM

(ویب ڈیسک)زلزلے سے ایک بار پھر زمین کانپ اٹھی،ژوب اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے،لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق  زلزلے کی شدت 3ریکارڈکی گئی،ژوب اورگردونواح میں صبح سویرےزلزلےکےجھٹکے محسوس کئےگئے،زلزلےکی شدت 3 اور گہرائی 27 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب  سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا،زلزلے سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلے قدرتی آفت، لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل اور گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں