مالی: عسکریت پسندوں کا حملہ، 64 افراد ہلاک

Sep 08, 2023 | 10:05:AM

(ویب ڈیسک) شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ اور مسافر بردار کشتی پر حملہ کردیا جس کے نیتجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49 سویلین جبکہ گاؤ ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے  میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: جھگڑے کے دوران فائرنگ، جماعت اسلامی کے کونسلر جاں بحق

جس کشتی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا وہ ٹمبکٹو شہر اور بامبا میں فوجی کیمپ کے قریب واقع تھی۔  حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

حکومت نے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں