(ویب ڈیسک)کسی کو ڈالر کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر قانونی کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ پشاور کے چوک یادگار میں ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ایف آئی اے نے پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو سیل کردیا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے معاشی ماہر شبر زیدی نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ، منی چینچروں کی دکانیں اور امیر علاقوں میں گیس کنکشن بند کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اپر مڈل اور مڈل کلاس کے گیس کنکشن کاٹ دیں، ڈیفنس، کلفٹن اور گلبرگ کے علاقوں میں لوگوں سے کہیں کہ وہ سلنڈر والی گیس استعمال کریں اور ملک کو پائپ گیس کے بجائے سلنڈر گیس پر لائیں۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان
شبر زید ی کا کہنا تھا کہ ڈالر اس لیے نیچے آیا کیوں کہ پشاور کا کرنسی ایکس چینج بازار بند ہو گیا، ایکس چینج کمپنیاں بند کرکے ذخیرہ کیے ہوئے ڈالر بے کار بنا دینے چاہئیں۔