بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پرائیویٹ پولیس ہاسٹل ، پٹرول پمپ سیل، متعدد گرفتاریاں

 سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام بھی سامنے آگئے

Sep 08, 2023 | 10:40:AM

( یاسر عرفات )نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا جس کے دوران لاہور میں  سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ادھر لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130 مقدمے درج کیے گئے ہیں اس کے علاوہ  نارووال میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، گاؤں بدوال میں لائن مین عمران کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ۔

عمران اینڈ برادرز کی دکان اور پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ سے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا گیا ،بجلی چوری کی روک تھام کےلئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب بجلی چوروں کے خلاف پیسکو پشاور سرکل نے کارروائیاں شروع کردیں، دو بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بجلی کی کاٹ دی گئی،پشاور سرکل میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد گرفتاریاں کی گئیں۔

 ترجمان پیسکو کے مطابق چمکنی میں 2، ہاسٹل ٹاؤن میں 1 اور تہکال میں 2 بجلی چورموقع پر گرفتار کئے گئے،گرفتار بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے،سرکلر روڈ پر ایک پرائیویٹ پولیس ہاسٹل میں بجلی چوری کی خلاف کارروائی کی گئی,ہاسٹل میں ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ پیسکو ٹاسک فورس کی جانب سے ہاسٹل سے کنڈے ہٹائے گئے اورکارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں