(جاوید اقبال)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز آئی سی سی رینکنگ چیمپئن شپ کا حصہ ہے.
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج پہلا میچ ہوگا۔ پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار آج جنوبی افریقا کےخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا 100واں ایک روزہ میچ کھیلیں گی، وہ جنوبی افریقا کے خلاف 16ون ڈے انٹرنیشنل میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 246 رنز بنانے کے علاوہ 18 وکٹیں بھی حاصل کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کے جوابی وار جاری،انٹر بینک میں ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا:
جنوبی افریقہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے جبکہ پاکستان دسویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 25 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 19 اور پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی اور ایک نامکمل رہا۔
پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے جیت چکا ہے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد کھلاڑیوں کا موارل ہائی ہے ون ڈے میں بھی کلین سویپ کریں گے۔
مزید پڑھیں:بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پرائیویٹ پولیس ہاسٹل ، پٹرول پمپ سیل، متعدد گرفتاریاں