(ویب ڈیسک )القادر ٹرسٹ کی ازسر نو رجسٹریشن کی درخواست پراسس نہ کئے جانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے 18ستمبر تک کا وقت سے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کی درخواست پراسس نہ کئے جانے کیلئے کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ، دوران سماعت عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت دے دیا،عدالت کو بتایا گیا کہ اپریل 2024 میں ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی گئی ،قانون کے مطابق 90دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے ،90دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر کوئی پراسس نہیں کیا گیا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں :علی امین گنڈا پور بڑی مشکل میں پھنس گئے