ملک میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت

Sep 08, 2023 | 12:25:PM

(24نیوز)خام مال کی کمی اور ایل سیز کے مسائل سنگین ہوگئے،ملک میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔

کراچی میں بھی ادویات 42 سے 45 فیصد مہنگی ہو گئیں،مریض ادویات نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں،شہریوں نے دوائیاں مہنگی ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ادویات 42 سے 45 فیصد مہنگی ہوگئیں،دو وقت کی روٹی کھائیں یا مہنگی ادویات خریدیں،دوائیں میڈیکل اسٹورز پر مل نہیں رہیں ،جو دوائیں 1800 میں مل جاتی تھی آج وہی دوائیں 3000 میں خریدتے ہیں ۔

غریب عوام تو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہو یا دوائیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے جوابی وار جاری،انٹر بینک میں ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا

مزیدخبریں