(علی ساہی)محکمہ ایکسائز کا انوکھا آڈٹ،کرپشن،بے ضابطگیوں اورفراڈ میں ملوث افسروں کو ہی موٹربرانچزکے آڈٹ کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی ٹرانسفرکے ہارڈشپ کیسز،اونرشپ اپڈیٹ،مالکان کا ریکارڈ اپڈیٹ،ٹوکن ٹیکس میں بےضابطگیوں کا آڈٹ کیا جائےگا۔
انکم ٹیکس میں معافی،نئی رجسٹریشن پرودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی اور فیز کی تبدیلی کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا جائےگا۔
ایکسائزذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیز کی تبدیلی کے حوالےسے گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا،ڈائریکٹر افتخار احمد کی سربراہی میں 28افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے جوابی وار جاری،انٹر بینک میں ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا
آڈٹ ٹیمیں یکم جنوری سے30جولائی تک ٹرانزیکشنزکا آڈٹ کریں گی،آڈٹ کیلئےٹیموں میں متعدد ای ٹی آوز ،انسپکٹرز کی اپنی انکوائریز زیر التوا ہیں،موٹربرانچزمیں ٹرانزیکشنزکاآڈٹ30دن میں مکمل کرکے رپورٹ دینے کاحکم دیا گیا ۔