ٹریفک حادثے میں زخمی پی ٹی آئی رہنما چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی ایم پی اے میاں شوکت علی لالیکا انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جاتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے میاں شوکت علی لالیکا کی گاڑی کو کوٹ مومن کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں گذشتہ روز ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا اور وہ شدید زخمی تھے۔
میاں شوکت علی لالیکا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے لاہور کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے، صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ کے مشیر رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز کا انوکھا آڈٹ،کرپشن میں ملوث افسروں کو ہی اہم کام سونپ دیا
پی ٹی آئی کی حکومت میں مرحوم شوکت لالیکا صوبائی وزیر زکوۃ و عشر رہ چکے ہیں۔9 مئی کے واقعات کے بعد مرحوم روپوش تھے اور گذشتہ روز حادثے کی صورت میں منظرعام پر آئے تھے۔ مرحوم کو نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک امیر میں آج ادا کی جائے گی۔