(علی ساہی)ای ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سےشہری بڑی تعدادمیں مستفیدہونےلگے،اب تک 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس کو ڈاؤن لوڈ کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ نے اچھی کاوش پرٹریفک پولیس کےافسران وجوانوں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس سے مسافروں کو ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی،اب فزیکلی لائسنس موجود نہ ہونے پر کسی بھی شہری کا چالان نہیں ہورہا،ای ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکا مقصد شہریوں کیلئےآسانی پیداکرناہے،ڈرائیونگ لائسنس چیکنگ پرشہری موبائل میں ای لائسنس کارڈکوسکین کراسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی مالکان ہوشیار،محکمہ ایکسائز کا انوکھا آڈٹ آ گیا