آئی جی پنجاب کو گالیوں کے بعد پاگل قرار دیئے گئے کانسٹیبل کا ایک اور کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )آئی جی پنجاب کو گالیاں دینے کے بعد پاگل قرار دیئے گئے کانسٹیبل شاہد جٹ نےڈرائیونگ لائسنس بنوا لیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل دوران انٹرویو سر عام پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران اور یو ٹیور کو گالیاں دینے والا کانسٹیبل شاہد جٹ کی ٹریفک پولیس کے دفتر میں لائسنس بنوانے کی تصویر سوشل میڈیا پرا وائرل ہو رہی ہے ، نجی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق شاہد جٹ لائسنس بنوانے کیلئے ٹریفک لائسنسنگ سینٹر مال ون پہنچے ،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ اب قانون کا احترام کروں گا، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنوں گا ، بغیر لائسنس گاڑی ، موٹر سائیکل نہیں چلاﺅں گا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں شاہد جٹ کا راستہ ایک یوٹیوبر نے ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے روکا ، لیکن شاہد جٹ الجھتا رہا اور گالیاں دیتا رہا ، تاہم بعدازاں آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور معلومات سامنے آئیں کہ اہلکار کو ایک آپریشن کے دوران سر پر چوٹ لگی تھی جس سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی تھی جو کہ زیر علاج تھا ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے شاہد جٹ کا علاج کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ وہ خود ان سے ملنے بھی گئے اور خیریت دریافت کی تھی ، لیکن اب لگتا ہے کہ کانسٹیبل شاہد جٹ کا دماغ ٹھیک ہو گیا ہے تبھی وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹریفک آفس پہنچے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بڑے کیس کا بڑا فیصلہ ،ججز پر اعتراض عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار