(عابد چودھری) لاہور کے علاق مغلپورہ میں ریلوے پولیس کے ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے ، ٹارچر سیل سے شہری بازیاب کروا لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کی نشاندہی پر ریلوے پولیس کے ٹارچر سیل سے شہری بازیاب کرایا گیا ، ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے مغلپورہ کے علاقہ میں نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا، مغوی نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلوے پولیس اہلکاروں نے مکان انکے نام نہ کرنے پر اغواء کیا، دو دن بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔
شہریوں کودیکھ کر اہلکار مغوی کو چھوڑ کراور رقم لیکر فرار ہوگئے،مغلپورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مغوی کو تحویل میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:بندروں کے بعد دہلی کے 60 ہزار کتے بھارت کے لیے درد سر بن گئے