کسٹمز کی بڑی کاروائی، 6کروڑروپے سے زائد مالیت کا سمگلنگ سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہ رخ شاہ )کسٹم حکام نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے لایا جانے والے 6کروڑروپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے بین الاقوامی آمد لاونج میں کسٹم حکام کے تعینات عملے کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران 6کروڑ روپے مالیت کا سمگلنگ سامان ضبط کرلیا گیا۔
دبئی سے 4مسافرنجی ملکی ائیرلائن ائیربلیو کی پروازپی اے 111کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،ضبط شدہ سامان میں لیب ٹاپ، قیمتی موبائل فونز،آئی پیڈ، کمپیوٹرریم، قیمتی گھڑیاں اورسگریٹ سمیت دیگر سامان شامل ہے۔
شک کی بنیاد پر کسٹمز کے عملے نے سامان کو اسکینگ مشین سے گزاراگیا،حراست میں لئے گئےمسافروں میں سے ایک مسافر نے سابق رکن قومی اسمبلی کے طور پراپنا تعارف کروایا جوجعلی ثابت ہوا۔
کسٹمز حکام کے مطابق حراست میں لئے جانے والے مسافروں کے پروٹوکول کا بندوبست اظہرعلیمی نامی کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ نے کیا تھا۔ اظہرعلیمی ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ کے شعبہ “ایچ آر ڈی” کے انچارج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی گئی
کسٹمز کا سپاہی عاشق حسین پروٹوکول کی ذمےداری انجام دے رہا تھا،کسٹمز کے سپاہی عاشق حسین کی زیرنگرانی اس سےقبل بھی پرٹوکول میں غیر ملکی شراب برآمد ہوچکی ہے،گرفتارمسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔