سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، آج پھر ہزاروں روپے سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد سونے کی قیمت بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپے کم ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے میں 3430 روپے کی کمی کردی گئی،10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگی۔1 تولہ چاندی 2650 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 ڈالر کا اضافہ سے فی اونس 1923 ڈالر ہو گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کا بھاؤ 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگیا تھا،رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار 300 روپے کمی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، اطلاق کب سے ہوگا؟ دھماکا دار خبر