بجلی چوری کریک ڈاون، ن لیگی رہنما چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے کے امیدوار"رانا محمد عرفان " رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی نے عوام کی نیندیں اڑا کے رکھ دی ، نگران حکومت نے بھی کسی قسم کا ریلیف دینے سے صاف انکار کر دیا جبکہ لاکھوں یونٹ واپڈا کے افسران کو مفت دیئے جارہے ہیں.
عوام کی چیخ و پکار کے بعد جب حکومت کو ہوش آیا تو بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں ، فوری مقدمات درج کرکے جیل میں بند کرنے کا حکم دیا گیا اور جب اسی سلسلے میں ملتان الیکٹر ک پاور کمپنی کا اہلکار کبیر والا میں بجلی چوری ہونے کی اطلاع پر کارروائی کیلئے پہنچا تو معلوم ہوا کہ چوری کی بجلی سے چلنے والا ٹیوب ویل کسی اور کا نہیں بلکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار رانا محمد عرفان کے زیر استعمال ہے .
کبیروالہ میں ایم پی اے کے امیدوار رانا محمد عرفان ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے
— MEPCO ALERT (@MepcoA) September 8, 2023
عبدالرحمن کے نام سے نصب زرعی ٹیوب ویل کنکشن رانا محمد عرفان کے زیر استعمال تھا
امیدوار ایم پی اے نے ساتھیوں کے ہمراہ میپکو ٹیم کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنایا@MoWP15
1/2 pic.twitter.com/h1XPo4tOth
اس ٹیوب ویل کو بجلی کی تاروں سے براہ راست کنکشن دے کر چلایا جا رہا تھا ، یہ ٹیوب ویل عبدالرحمان کے نام سے نصب کیا گیا تھا ، میپکو اہلکار نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو ملک کے بڑے سیاستدان نے اہلکاروں کو نہ صرف یر غمال بنایا بلکہ شدید تشدد بھی کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس نے 30سالہ افغانی لڑکی کوورثاسے ملوا دیا
میپکو کے زخمی ہونے والے اہلکار کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، ملتان الیکٹر ک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ معلومات میں بتایا گیا کہ بجلی چوری پکڑنے والی ٹیم کے رکن کانام سعید اختر ہے جس کے منہ ، ناک اور آنکھوں سے خون نکل رہاہے ، پولیس کو مقدمے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے ۔
اندازہ لگائیں یہ وڈیرے شاہی نامی گرامی طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ایک عوامی ٹیکسسز پر بننے والی بجلی چوری کرتے ہیں اور پکڑے جانے پر واپڈا ملازمین پر بیہمانہ تشدد بھی کرتے ہیں وزیراعلی اور آئی جی صاحب سے درخواست ہے اس ملزم کو دہشتگرد ڈیکلئیر کر کے سخت سزا دی جائے۔ https://t.co/bDFRhzWQzM pic.twitter.com/VJSz80aHfe
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) September 8, 2023