(ویب ڈیسک)اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اب وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔
غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکوں گا۔
جی 20 سمٹ میں اسپین کے نائب صدر اور وزیرِ خارجہ شرکت کریں گے۔ اس سے قبل روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی جی 20 سمٹ کے لیے بھارت نہ آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی عدلیہ نے سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار دیدی