سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے سدِباب کیلئے مںصوبہ بندی کر رہے ہیں، نگران وفاقی وزراء

Sep 08, 2023 | 19:57:PM

(24 نیوز) نگراں وفاقی وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نگراں حکومت نے سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدِباب اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے ختم ہونے کے بعد نگراں وفاقی وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات بتائی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ معاشی و انتظامی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے، معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ بھی واضح کردیا گیا ہے۔ ریگولیشن کو مؤثراور تیز بنانے کا جامع پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، وزیراعلیٰ نے ڈیڈلائن دیدی

انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں سب سے زیادہ وقت ملک کے اندر یا باہر ہونے والی اسمگلنگ چاہیئے وہ اجناس کی ہو یا کسی بھی نوعیت کی، اس کی روک تھام کیلئے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے میں صرف ہوا ہے۔

نگران وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس حوالے سے کہا کہ صنعتوں کو طلب و رسد کی قلت ہے، یہ مسائل حل کرکے صنعتیں بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ملکی برآمدات میں پانچ ارب ڈالرز کا اضافہ کریں گے جس سے لوگوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ اگر برآمدات چل پڑیں تو ڈالر 300 روپے سے کم ہو کر 250 کا ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں