ڈرامہ "حادثہ" پر پابندی، کیا ڈرامہ ہے کے ججز نے خاموشی توڑ دی

Sep 08, 2023 | 21:13:PM
 ڈرامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )  ڈرامہ " حادثہ"  کو آف ائیر کرنے پر نادیہ خان، مرینہ خان اور روبینہ اشرف کا ردعمل سامنے آگیا.

کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔  انہوں نے ڈرامہ "حادثہ" پر دلچسب تبصرے پیش کیے.اس بار ججز پینل نے ڈرامے کو آف ائیر کرنے پر نادیہ خان، مرینہ خان اور روبینہ اشرف کا ردعمل سامنے آٰیا ہے۔

میزبان مکرم  کلیم نے مرینہ خان سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کیا کہتی ہیں کہ اگر  سیمیلیرٹیز پائی جائیں تو یہ ڈرامہ آف ائیر ہونا چاہیےیا اس کا کوئی بیچ کا راستہ نکالنا چاہیے جس پر مرینہ خان کا کہنا تھا کہ  کسی کی زندگی پر بنانے سے پہلےاجازت لینی چاہیے جبکہ دوسری طرف روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ اگر ڈرامہ بنانے والوں کے حوالے سے سوچوں تو  میرا تو ان کے نقصان کے بارے میں سوچ کر دل خراب ہو رہا ہے، اگر پہلے کچھ ریسرچ کرکے اور اسکے نتیجہے کے بارے میں سوچ کر پھر کوئی رولز بنا لیں۔

دوسری جانب نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ چل رہا اور لوگ نیچے لکھ رہے ہیں آرے یہ تو اسکے اوپر ہے، اس کے اوپر بات ہے اور اتنے سارے لوگ کہ رہے ہیں تو بس ختم بات۔اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے کسی کہ اوپر سٹوری بنائی  جس سے اس کو پریشانی ملے اور ذہنی سکون خراب ہوجائے۔