پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی، 2 کروڑ روپے تاوان کے مغوی بازیاب کروالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر احمد )کشمور کچے کے علاقے میں جاری آپریشن میں پولیس نے ا 2 کروڑ روپے تاوان کے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد 40 روز قبل کشمور شہری اغواء ہونے والا ساگر کمار کو بازیاب کروا لیا گیا، آپریشن کے ڈر سے ڈاکو ساگر کمار کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے۔ ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو ساگر کمار کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ساگر کمار کو کچھ دیر میں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ساگر کمار کی بازیابی کیلئے ہندو پنچایت،سیاسی،سماجی سمیت شہریوں کی جانب سے 4 روز تک روڈ بلاک کر کے دہرنا دیا گیا تھا، ساگر کمار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں نے 2 کروڑ تاوان طلب کر رکھا تھا،مغوی کی رہائی پر گھر میں خوشی کا ماحول بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی صنعتوں کی بحالی کیلئے خوشخبری آنیوالی ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز