(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران افغانستان پہنچا دی گئی۔
افغانستان میں ٹرافی کو تاریخی مقامات پر نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ اسے صدیوں پرانے تاریخی باغ بابر اور درالامان پیلس بھی لے جایا گیا۔
ٹرافی کابل کے قریب واقع پہاڑی علاقے وادی پغمان میں بھی نمائش کیلئے رکھی گئی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کل کابل پہنچائی گئی تھی۔