(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 150بیڈز پر مشتمل سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی فنکشنل کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے اپ گریڈیڈ بلاک کا دورہ کیا مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا,وزیراعلی کو اپ گریڈیشن پر مکمل اور جامع بریفنگ بھی دی گئی۔
ایمرجنسی بلاک کو انفکشن فری کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اینٹی بکٹیریل پینٹ کا استعمال کیا گیا، ایمرجنسی بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں پہلی مرتبہ انفیکشن فری ٹائلز نصب کی گئی ہیں .
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرجیکل،میڈیکل،پیڈیاٹرک ایمرجنسی،سی ٹی سکین،پتھالوجی اورریڈیالوجی لیب،فارمیسی اوردیگر شعبوں کا معائنہ کیا، بیسٹمنٹ کا بھی دورہ کیا ,وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کم بلندی پر لگے سیلنگ فین کی بجائے بریکٹ فین لگانے،مریضوں اورڈاکٹروں کے واش رومز میں ہینڈ ڈرائیرلگانے کا حکم جبکہ چھتوں کی سیلنگ مزید بہتر کرنے کی ہدایت، ڈاکٹرز رومز اورنرسنگ رومز میں نئے اے سی لگانے اور ایمرجنسی کی صفائی ہر صورت میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چندہفتے پہلے ایمرجنسی کا کام شروع کیا تھا،تمام ہسپتالوں کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں ہسپتالوں کی حالت بہتربنائی جارہی ہے،روزانہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کر رہاہوں،پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بہتر سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اسی انداز میں تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی کے باہر نصب سمز کے پہلے جھنڈے کی پرچم کشائی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے آئندہ 3 سے 4 ماہ میں کام مکمل ہوجائے، جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لاہورکی حالت دیگر ہسپتالوں سے بہتر ہے ، کوشش ہوگی پنجاب کے دیگر ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو بھی بہتربنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی، 2 کروڑ روپے تاوان کے مغوی بازیاب کروالیا
اس موقع پر صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم ، عامر میر،سیکرٹری صحت علی جان خان ،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر افسران ، پرنسپل سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام موجود تھے۔