پشاور،نامعلوم افراد کی امجد آفریدی کے فارم ہاؤس پر فائرنگ، بیٹا بابرعظیم زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا و سابق وزیر امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا بیٹا بابرعظیم زخمی ہو گیا،جن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا تھا،ترجمان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کاکہنا ہے کہ بابر عظیم آفریدی نے کوہاٹ میں تحصیل چیئرمین کیلئے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے اپنے فارم ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں جان کی قیمت پی ٹی آئی دور میں سستی ہوگئی ہے،حق و سچ کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے، ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گی،واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں،پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔