طاقتور طوفان "یاگی" چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا

Sep 08, 2024 | 08:42:AM
طاقتور طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان "یاگی" چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتا اور 78 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل چین میں طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرجن نے 13سالہ بیٹی سے مریض کے سر میں سوراخ کرو ادیا

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا